← Back to home

General Physician

Community medical question

1 doctor/s answered

Patient question

السلام علیکم پلیز میری پوری بات کو غور سے پڑھیے گا مجھے کچھ عرصہ پہلے بار بار زکام کا لگنا شروع ہوا تھا جس کی وجہ سے میں کافی پریشان تھا تو میں نے ای این ٹی ڈاکٹر سے رجوع کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ اپ کو دھول اور مٹی سے الرجی ہے اپ کو ان چیزوں سے بچ کر رہنا ہے اور اگر کوئی سگریٹ وغیرہ پی رہا ہے تو اس کے دھوئیں سے بھی اپ کو بچنا ہے دو سے تین ٹیبلٹ انہوں نے مجھے دیے تھے جو کہ ایک ہفتہ مجھے لینے تھے اور اس کے ساتھ ہی ایک نیزل سپرے بھی دیا تھا جو کہ ناک میں ڈالنا تھا رات کو سوتے وقت اور صبح کے وقت اس سے مجھے کافی فرق بن گیا ہے اور مجھے اس کے بعد کچھ عرصہ تک الرجی نہیں ہوئی اس کے بعد اگر مجھے کہیں سے دھول یا مٹی وغیرہ ا جسم میں لگے تو مجھے دوبارہ وہی چیز شروع ہو جاتی ہے پھر جب دوبارہ مجھے وہی چیز شروع ہو جاتی ہے تو میں اسی ڈاکٹر کی لکھی ہوئی دواؤں کو لیتا ہوں تو ٹھیک ہو جاتا ہوں جب مجھے یہ الرجی کی صورتحال بنتی ہے تو میرا جسم کافی بے چین ہو جاتا ہے اور عجیب سی یہ کیفیت محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے بہت ہی چھینکیں بھی اتی ہے اور جب چھینکیں اتی ہیں تو میرے چھوٹے پیشاب کے دو سے تین قطرے نکل جاتے ہیں چونکہ مجھے پانچ وقت نماز پڑھنی ہوتی ہے اس لیے وہ چیز مجھے بہت زیادہ پریشان کرتی ہے حالانکہ میں یہ چھوٹے پیشاب کا مسئلہ کافی یوٹیوب سے بھی ویڈیو دیکھ چکا ہوں اور بالکل تسلی کر کے تب اٹھتا ہوں واش روم سے لیکن پھر بھی اس کے باوجود بھی میرے دو سے تین قطرے نکل جاتے ہیں اب اب میرا الرجی کا مسئلہ تو کافی حد تک ٹھیک ہے لیکن ابھی جو چیز مجھے یہ زیادہ پریشان کر رہی ہے وہ یہ ہے کہ میرا تقریبا چھ فٹ کا قد ہے اور میرا وزن تقریبا 55 کلو ہے رمضان سے پہلے جب میں نے وزن چیک کیا تھا تو میرا 58 سے 59 کلو تک تھا لیکن ابھی رمضان کے بعد 55 پر ایا اور اس کے بعد پھر سے نہیں بڑھ رہا حالانکہ میں خوراک بھی ٹھیک لیتا ہوں گوشت بھی کھاتا رہتا ہوں بادام بھی کھاتا رہتا ہوں کھجوریں بھی کھاتا رہتا ہوں مسلسل تو نہیں لیتا لیکن مہینے میں کبھی کبھی یہ چیزیں لیتا رہتا ہوں میرے جسم کی ساری ہڈیاں نکلی ہوئی ہیں اور میرے پاؤں کی سارے رگ نظر اتی ہیں میری ہڈیاں ساریاں نظر ارہی ہیں اور میرے ہاتھوں کی بھی ساری رگیں نظر ارہی ہیں اور جو میرے ہاتھوں کی انگلیاں ہیں ان کے درمیان میں اچھا خاصا گیپ ہے بالکل جو انگلیاں ہیں ان کی ہڈیوں پر بالکل کوئی گوشت نہیں ہے صرف ہڈیاں ہیں تو مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں کوئی ایسے ٹیسٹ بتائیں کہ یہ میرا مسئلہ ٹھیک ہو جائے میں نے کچھ عرصہ پہلے سی بی سی کا ٹیسٹ کروایا تھا تو وہ بالکل رپورٹ ٹھیک ائی تھی اگر اپ مجھ سے واٹس ایپ پر رابطہ کرتے ہیں تو وہ رپورٹ بھی میں اپ کو بھیج سکتا ہوں اس کے ساتھ ہی ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ مجھے تھکاوٹ زیادہ رہتی ہے صبح جب اٹھتا ہوں تو بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے ایسے جیسے کہ جسم میں بالکل کوئی طاقت ہی نہ ہو حالانکہ میں نوجوان ہوں میری 23 سال عمر ہے مجھے نیند کا ہر وقت دل کرتا ہے کہ میں بس سوتا رہوں سستی بہت زیادہ چڑھی رہتی ہے اس کے ساتھ ہی ایک اخری مسئلہ یہ بھی ہے کہ جب میں بہت زیادہ لمبا سفر کرتا ہوں تو میری ٹیسٹیز میں بھی تھوڑا تھوڑا درد محسوس ہوتا ہے کہ مجھے درد ہو رہا ہے پہلے تو یہ سفر میں ہی محسوس ہوتا تھا لیکن ابھی تو مجھے گھر میں بھی کسی کسی وقت یہ چیز محسوس ہوتی ہے جو کہ میری پریشانی کا سبب بن رہی ہے پلیز میری رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا کثیرا